Loading
امریکا میں ایک شخص نے لاٹری کے لیے 20 ٹکٹ خرید کر ہر ٹکٹ پر انعام جیت لیا۔
امریکی ریاست ورجینیا کے شہر ہیمپٹن سے تعلق رکھنے والے پرینٹس ڈگلس نے لاٹری انتظامیہ کو بتایا کہ وہ روزانہ پِک 4 لاٹری کھیلتے ہیں اور ہمیشہ 8-3-2-3 نمبر ہی چنتے ہیں۔
وہ ایک اسٹور پر 7 مارچ کی قرعہ اندازی کے لیے گئے اور اس موقع پر انہوں نے 20 ٹکٹ خریدے جن میں یہی نمبروں کا سیٹ تھا۔
ہر ٹکٹ پر انہوں نے 5000 ڈالر کا ٹاپ انعام جیتا، جس سے مجموعی انعام کی مالیت ایک لاکھ ڈالر بن گئی۔
پرینٹس ڈگلس کا اس متعلق کہنا تھا کہ انعامی رقم سے متعلق انہوں نے ابھی کوئی منصوبہ بندی نہیں کی ہے۔
اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔
مزید تفصیل