Loading
نامور پاکستانی اداکارہ مایا خان کے والد انتقال کرگئے جس کی خبر انہوں نے سوشل میڈیا کے ذریعے دی۔
مایا خان ایک اداکارہ اور میزبان ہیں جنہیں لاکھوں لوگ ان کے منفرد اندازِ میزبانی کی وجہ سے پسند کرتے ہیں جب کہ ان کے اسٹائل اور وزن میں تبدیلی نے بھی انہیں سوشل میڈیا پر وائرل کیا۔
View this post on Instagram
گزشتہ چند سالوں میں وہ کئی دکھوں سے گزری ہیں اور اب ایک بار پھر انہیں ایک بڑا صدمہ برداشت کرنا پڑا ہے۔
اداکارہ نے اپنے انسٹاگرام پر اپنے خاندان سے متعلق ایک اور افسوسناک خبر شیئر کی۔
مایا خان نے کچھ عرصہ قبل اپنی والدہ کو کھو دیا تھا اور اب انہوں نے اپنے خاندان کے ایک اور پیارے فرد کو بھی کھو دیا ہے۔
اداکارہ نے سوشل میڈیا پر ایک تصویر شیئر کی، یہ شخصیت سابق وزیرِاعظم لیاقت علی خان کے نواسے تھے اور اپنے پیچھے تین بچوں اور اہلیہ کو سوگوار چھوڑ گئے ہیں۔
مایا خان نے اپنے ’بابا جان‘ کے انتقال کی خبر دیتے ہوئے بتایا کہ وہ انہیں چھوڑ کر چلے گئے ہیں اور وہ امید کرتی ہیں کہ ایک دن ان سے دوبارہ ملاقات ہوگی۔
یہ ان کے لیے ایک اور بڑا نقصان ہے، اور انہوں نے مداحوں سے مرحوم کے لیے دعا کی اپیل کی ہے۔
اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔
مزید تفصیل