Monday, March 30, 2026
 

صحافی مطیع اللہ جان کے کیس میں اصل منشیات فرانزک رپورٹ گم ہو گئی

 



صحافی مطیع اللہ جان کے کیس میں اصل منشیات فرانزک رپورٹ گم ہو گئی ۔ انسداد دہشت گردی عدالت کو اسلام آباد پولیس  کی جانب سے اس حوالے سے باضابطہ طور پر آگاہ کردیا گیا ہے، جس کے بعد پولیس نے فرانزک رپورٹ کی فوٹو کاپیز عدالت میں جمع کرا دیں ۔ اسلام آباد پولیس کی جانب سے چالان عدالت میں جمع کروا دیا گیا ہے، جس میں بتایا گیاہے کہ فرانزک رپورٹ خط و کتابت میں گم ہو گئی  ہے۔ فرانزک رپورٹ نیگیٹو آنے سے منشیات کا چارج نہیں لگتا ۔ پولیس نے عدالت سے استدعا کی ہے کہ سپلیمنٹری چالان کو کیس فائل کا حصہ سمجھا جائے۔

اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔

مزید تفصیل