Monday, March 30, 2026
 

کیا کریتی سینن کی شادی ہونے والی ہے؟ اداکارہ کا ردعمل وائرل

 



بالی ووڈ اداکارہ کریتی سینن کا کبیر باہیا کے ساتھ ڈیٹنگ کی افواہوں اور اپنی شادی سے متعلق ردعمل وائرل ہوگیا۔  اداکارہ کریتی سینن اور برطانیہ میں مقیم کاروباری شخصیت کبیر باہیا کے درمیان ڈیٹنگ کی افواہیں اس وقت خبروں کی زینت بنیں جب دونوں کو ایک ساتھ دیکھا گیا۔ دونوں سوشل میڈیا پر بھی ایک دوسرے کے لیے پوسٹس شیئر کرتے رہے ہیں۔ تاہم، حال ہی میں جب کبیر، کریتی کے ساتھ ان کی بہن کی شادی میں شریک ہوئے اور تصاویر شیئر کیں، تو ان افواہوں نے مزید زور پکڑ لیا۔         View this post on Instagram                       ایک حالیہ تقریب میں جب کریتی سے ان کی شادی کے بارے میں سوال کیا گیا تو انہوں نے واضح ردعمل دیا۔ ایک انٹریو کے دوران میزبان نے شادی سے متعلق سوال کیا تو اداکارہ کا کہنا تھا کہ کیا آپ وہی چاچی جی ہیں جو پوچھتی ہیں کہ میں کب شادی کر رہی ہوں؟ زندگی میں شادی کے علاوہ بھی بہت کچھ ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ وہ تب ہی شادی کریں گی جب انہیں خود مناسب وقت محسوس ہوگا اور مجھے نہیں لگتا کہ مجھے کوئی جلدی ہے۔ واضح رہے کہ 25 مارچ 2026 کو کریتی سینن نے پنک ولا اسکرین اینڈ اسٹائل آئیکنز ایوارڈز 2026 میں شرکت کی، جہاں انہوں نے سبز لباس میں سب کی توجہ حاصل کی اور بہترین اداکارہ (پاپولر چوائس) کا ایوارڈ جیتا۔ ایوارڈ جیتنے کے بعد انہوں نے سوشل میڈیا پر شکریہ ادا کرتے ہوئے لکھا ’ شکریہ پنک ولا کہ آپ نے مجھے ’تیرے عشق میں‘ کے لیے بہترین اداکارہ کے ایوارڈ سے نوازا۔

اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔

مزید تفصیل