Loading
محکمہ موسمیات نے ایک طاقتور مغربی سسٹم کے تحت کراچی میں 2 اور 3 اپریل کے دوران گرج چمک کے ساتھ بارش کی پیشگوئی کر دی ہے۔
مغربی نظام آئندہ ہفتے پورے ملک کو متاثر کرے گا، کراچی سے کشمیر تک 2 اپریل کی شام یا رات سے لے کر 5 اپریل 2026 تک تیز بارشیں، ژالہ باری اور آندھی یا تیز ہوائیں متوقع ہیں۔
یہ سسٹم خاص طور پر پاکستان کے جنوبی علاقوں بشمول کراچی پر زیادہ اثر انداز ہو سکتا ہے، جہاں اپریل کے مہینے کے پچھلے بارش کے ریکارڈ ٹوٹ سکتے ہیں۔
ابتدائی تجزیے کے مطابق شہر کے کئی علاقوں میں 20 سے 35 ملی میٹر جبکہ کچھ مقامات پر 50 ملی میٹر سے زائد بارش متوقع ہے۔
محکمہ موسمیات کے مطابق یہ سسٹم ملک کے بالائی اور دیگر علاقوں پر 5 اپریل تک اثرانداز رہ سکتا ہے۔
اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔
مزید تفصیل