Monday, March 30, 2026
 

تعلیمی اداروں کی تعطیلات سے متعلق وزیر تعلیم پنجاب کا اہم بیان سامنے آگیا

 



وزیر تعلیم پنجاب رانا سکندر حیات نے کہا ہے کہ صوبے میں تمام تعلیمی ادارے یکم اپریل سے کھلیں گے۔ اپنے ایک جاری بیان میں وزیر تعلیم  پنجاب نے کہا کہ سوشل میڈیا پر زیر گردش تدریسی سرگرمیوں کی مدت سے متعلق نوٹیفکیشن فیک ہے، تعلیمی ادارے ہفتے میں 5 دن کھلا کریں گے۔ رانا سکندر حیات نے کہا کہ کلاسز فزیکل ہوں گی، ہائیبرڈ نظام نہیں چلے گا، آن لائن کلاسز کی طرف نہیں جا رہے، اسکول آئیں، پڑھائی کریں۔ انہوں نے کہا کہ تعلیمی ادارے ہفتے میں 4 دن کھولنے والا نوٹیفیکیشن جعلی ہے، اسکول، کالجز اور یونیورسٹیوں میں معمول کے مطابق 5 روز تعلیمی سرگرمیاں جاری رہیں گی۔

اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔

مزید تفصیل