Monday, March 30, 2026
 

راولپنڈی: 26 نومبر ڈی چوک احتجاج کیس میں علیمہ خان کی حاضری معافی منظور

 



راولپنڈی کی انسداد دہشت گردی عدالت میں 26 نومبر ڈی چوک احتجاج کیس کی سماعت ہوئی۔ عدالت نے علیمہ خان کی حاضری سے استثنیٰ کی درخواست منظور کر لی۔ درخواست میں مؤقف اختیار کیا گیا کہ علیمہ خان لاہور میں مصروف ہونے کے باعث پیش نہیں ہو سکتیں۔ عدالت نے ان کے خلاف مقدمے کی سماعت 6 اپریل تک ملتوی کر دی، جبکہ آج کوئی کارروائی نہ ہو سکی اور سماعت بغیر کارروائی ملتوی کر دی گئی۔ انسداد دہشت گردی عدالت کے جج امجد علی شاہ نے سماعت کی۔ عدالت نے آئندہ تاریخ پر علیمہ خان سمیت 11 ملزمان کو طلب کر لیا اور ہدایت کی کہ آئندہ سماعت پر آخری گواہ تفتیشی افسر پر جرح مکمل کی جائے۔

اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔

مزید تفصیل