Monday, March 30, 2026
 

آئی پی ایل میں ٹاس فکسنگ پر شائقین کرکٹ برہم

 



مہذب اور شریف لوگوں کے کھیل کرکٹ کو سیاست اور کرپشن سے ناپاک کرنے والا بھارت تنقید کی زد میں آگیا۔ انڈین پریمیئر لیگ (آئی پی ایل) 2026 کے آغاز کے ساتھ ہی ٹاس کے فیصلے کو لے کر مداحوں میں شدید غصہ دیکھنے کو ملا ہے۔ سوشل میڈیا پر کئی شائقین نے یہ الزام لگایا ہے کہ کچھ ٹیموں کے ٹاس میں جان بوجھ کر ہیر پھیر ہو رہی ہے، جس سے میچز کی شفافیت پر سوالات اٹھنے لگے ہیں۔ Why always Mumbai Indians matches feels fixed. They changed the camera angle exactly when showing the Toss. Years changed umpire indians remains same. pic.twitter.com/uhRgnm8sjq — ????????????????????-????????18ᵀᵒˣᴵᶜ (@nKD_tweetz18) March 30, 2026 حال ہی میں ممبئی انڈینز اور کولکتہ نائٹ رائیڈرز کے درمیان ٹاس کی ایک ویڈیو وائرل ہورہی ہے جس میں سکہ زمین پر گرتے وقت کیمرے کا رخ بدل دیا جاتا ہے اور اسے اسکرین پر نہیں دکھایا جاتا۔ Rahane calls TAILS clearly. Camera flips right as the coin lands. Suddenly MI wins the toss. Not bad camerawork - this is toss fixing. IPL, fix your broadcast. Fans aren’t stupid.#MIVKKR pic.twitter.com/y5xDY0qw15 — Nibraz Ramzan (@nibraz88cricket) March 29, 2026 ???? Live Fixing By Mumbai Indians What kind of Fixing is this ?? ???? Camera literally Cut the Toss Result Scene and moved the camera some where else seen in 2nd pic And moment Umpire declares the Toss Result Broadcaster started showing that cameraman is trying to focus on Toss… pic.twitter.com/aTtDpCbmsb — Only KKR Matters ???????? (@KKRmatters) March 29, 2026 کھلاڑیوں اور تجزیہ کاروں کے مطابق، ٹاس کا نتیجہ اکثر میچ کے ابتدائی پل میں ٹیموں کی حکمت عملی کو متاثر کرتا ہے، اور کسی بھی غیر شفاف عمل سے پوری لیگ کی ساکھ خطرے میں پڑ سکتی ہے۔ گزشتہ سیزنز میں بھی ٹاس کے نتیجے کو لے کر کئی تنازعات سامنے آئے تھے اور اس بار شائقین نے اس پر سخت ردعمل ظاہر کیا ہے۔ آئی پی ایل کے حکام نے واضح کیا ہے کہ ٹاس مکمل طور پر شفاف طریقے سے کیا جاتا ہے اور کسی بھی غیر قانونی مداخلت کی صورت میں سخت کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔ ماہرین کرکٹ کے مطابق اگر ٹاس کے عمل میں کوئی بھی شکایت سامنے آتی ہے تو اس سے لیگ کی ساکھ متاثر ہو سکتی ہے، اور شائقین کا اعتماد کم ہو سکتا ہے۔ دوسری جانب فاف ڈوپلیسی کی بھی ایک پرانی ویڈیو وائرل ہوئی ہے جس میں وہ پیٹ کمنز کو مبینہ طور پر ممبئی انڈینز کے خلاف ٹاس کے متنازع فیصلے سے متعلق بتاتے نظر آرہے ہیں۔ There is a reason why mi always win toss in toss favour stadium wankhede pic.twitter.com/aKl1d6tvzO — ` (@McgMadMan) March 29, 2026  

اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔

مزید تفصیل