Loading
افغانستان کے عوام نے بھی پاک افواج کی قیادت سے والہانہ عقیدت اور محبت کا اظہار کردیا۔
افغان شہری کی پاک فوج اور فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کے حمایت میں ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی، افغان شہری نے ویڈیو میں آپریشن غضب للحق میں پاک فوج کے ہاتھوں تباہ شدہ افغان ٹینک دکھا دیا۔
ویڈیو میں افغان شہری نے طالبان سرغنہ ہیبت اللہ کوپیغام دیا کہ ہر فرعون کیلئے موسی آیا ہے، تیرے لئے حافظ قرآن عاصم منیر آیا ہے، جس طرح پاک فوج نے پکتیکا میں یہ ٹینک جلایا اسی طرح مجاہدین تمہیں (ہیبت اللہ) بھی اپنے ہاتھوں سے ماریں گے۔
ویڈیو میں افغان شہری کی جانب سے ایک کاغذ پر آئی لو پاکستان، آئی لو جنرل عاصم منیر (فلیڈ مارشل) لکھا ہوا دیکھا جاسکتا ہے۔
پاکستان کے ہاتھوں افغان طالبان رجیم کی ذلت آمیز شکست سے عام افغان شہری بھی اس فتنے سے نجات پانے کیلئے پرامید نظرآتے ہیں۔
اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔
مزید تفصیل