Loading
جنگی جنون میں مبتلا اسرائیل کو کھیل کے میدان میں بھی ہزیمت کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔
تفصیلات کے مطابق بوسنیا و ہرزیگووینا کی انڈر 21 فٹبال ٹیم کے کھلاڑیوں نے ہنگری کے دارالحکومت بڈاپسٹ میں کھیلے گئے یوئیفا یورپی انڈر 21 چیمپئن شپ کوالیفائنگ میچ سے قبل اسرائیلی ٹیم سے مصافحہ کرنے سے انکار کر دیا۔
سوشل میڈیا پر وائرل ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے بوسنیا و ہرزیگووینا کے کھلاڑیوں نے امپائرز سے ہاتھ ملایا تاہم اسرائیلی کھلاڑیوں سے ہاتھ ملانے سے گریز کیا۔
The Bosnia under-21 national football team players refused to shake hands with their Israeli counterparts before their Euro qualifying match. pic.twitter.com/v2JHAPY7YT
— Press TV ???? (@PressTV) April 1, 2026
اس غیر معمولی اقدام نے میچ سے پہلے ہی سب کی توجہ حاصل کرلی۔
دونوں ٹیموں کے درمیان میچ بغیر کسی گول کے برابری پر ختم ہوا۔
یہ بات قابل ذکر ہے کہ اسرائیل جغرافیائی طور پر یورپ کا حصہ نہ ہونے کے باوجود یوئیفا کے ٹورنامنٹس میں شرکت کرتا ہے۔
اس واقعے نے کھیل کے ساتھ ساتھ سیاسی اور سفارتی پہلوؤں پر بھی بحث کو جنم دیا ہے۔
اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔
مزید تفصیل