Wednesday, April 01, 2026
 

لاہور: سب انسپکٹر کی جانب سے معمر شہری سے مبینہ بھتہ وصولی کا مقدمہ درج کر لیا گیا

 



لاہور: تھانہ نصیر آباد کے سب انسپکٹر کی جانب سے معمر شہری سے مبینہ بھتہ وصولی کا مقدمہ درج کر لیا گیا۔ ایف آئی آر کے مطابق فیکٹری ایریا میں سب انسپکٹر فیصل ریاض نے کالعدم ٹی ایل پی سے مبینہ تعلق کے شبہ میں خاتون عابدہ خانم کے گھر چھاپہ مارا اور اس کے بھتیجے کی تلاش کی۔ خاتون کے مطابق بھتیجے سے تعلق نہ ہونے کے باوجود پولیس اہلکار نے ایک نہ سنی اور خاتون کے معمر اور بیمار والد کو زبردستی اٹھا کر لے گیا۔ ایف آئی آر میں الزام ہے کہ سب انسپکٹر نے معمر شہری کی رہائی کے عوض اڑھائی لاکھ روپے بھتہ وصول کیا۔ بعد ازاں پولیس اہلکار نے دوبارہ گھر پر ریڈ کیا، خواتین سے بدتمیزی کی اور مزید رقم کا مطالبہ بھی کیا۔ واقعہ ڈی آئی جی آپریشنز لاہور کے نوٹس میں آنے پر سب انسپکٹر فیصل ریاض کے خلاف بھتہ خوری، اختیارات سے تجاوز اور چادر و چار دیواری کا تقدس پامال کرنے کی دفعات کے تحت مقدمہ درج کر لیا گیا۔ پولیس کے مطابق ملزم کے خلاف قانونی کارروائی شروع کر دی گئی ہے۔

اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔

مزید تفصیل