Wednesday, April 01, 2026
 

زندگیاں تباہ کرنے کا الزام، ریشم نے دیدار کو کرارا جواب دے دیا

 



پاکستان شوبز انڈسٹری کی سینئر اداکارہ ریشم نے دیدار کی جانب سے خود پر زندگیاں تباہ کرنے والے الزام کے بعد سخت ردعمل دے دیا۔ حالیہ دنوں میں دیدار نے ایک نجی ٹی وی پروگرام میں ریشم کے بارے میں منفی رائے دیتے ہوئے ان پر سنگین الزامات عائد کرتے ہوئے کہا تھا کہ ریشم نے کئی زندگیاں برباد کی ہیں۔ اس تنقید کے جواب میں ریشم نے ایک انٹرویو کے دوران براہِ راست نام لیے بغیر دیدار کو نشانہ بنایا۔ میزبان کی جانب سے پوچھے گئے سوال کہ لوگ ان سے کیوں جلتے ہیں اور ان پر منفی ہونے کے الزامات کیوں لگائے جا رہے ہیں، پر ریشم نے خاصی برہمی کا اظہار کیا۔ انہوں نے کہا کہ کچھ لوگوں کو ان کے فلاحی کاموں، خصوصاً لنگر کے انتظام سے مسئلہ ہے۔ ریشم کے مطابق جب کوئی شخص خود ایسے کام نہیں کر رہا ہوتا تو اسے دوسروں کا اچھا کام بھی برداشت نہیں ہوتا۔ گفتگو کے دوران انہوں نے مزید کہا کہ جو لوگ ان پر تنقید کر رہے ہیں، درحقیقت ان کی اپنی کوئی واضح شناخت نہیں ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ کئی دہائیوں کے کیریئر کے باوجود بعض افراد اپنی پہچان بنانے میں ناکام رہے ہیں اور اسی وجہ سے وہ دوسروں پر تنقید کرتے ہیں۔

اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔

مزید تفصیل