Loading
بالی ووڈ اداکار اکشے کھنہ کی بلاگ بسٹر فلم ’دھرندھر‘ میں رحمان بلوچ کے کردار کے لیے وگ کی تیاری کی ویڈیو وائرل ہوگئی۔
اکشے کھنہ کا فلم میں انداز اور لک پہلے ہی کافی بحث کا موضوع بن چکا ہے، اور اب ان کی تیاری کی ایک جھلک نے مزید توجہ حاصل کر لی ہے۔
اداکار نے ادیتہ دھر کی فلم دھرندھر 2 میں اپنی شاندار پرفارمنس کے بعد ایک بار پھر سب کو متاثر کیا ہے۔
View this post on Instagram
View this post on Instagram
سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی ’پردے کے پیچھے‘ کی ویڈیو سامنے آئی ہے، جس میں ان کے اسکرین لک کے لیے کی گئی محنت اور باریکیوں پر توجہ کو دکھایا گیا ہے۔
ویڈیو میں اکشے کھنہ اپنی وِگ کے ہر چھوٹے سے چھوٹے پہلو کو خود مانیٹر کرتے نظر آتے ہیں اور ٹیم کو ہدایات دیتے ہوئے دکھائی درے ہے ہیں۔
ویڈیو میں وہ کہتے ہیں ’ یہ ایک سائیڈ دیکھیں، کٹ سیدھا میری سائیڈ پر جا رہا ہے، اس سے یہ بہت نیچرل لگے گا‘۔
مداحوں نے اکشے کھنہ کی اس محنت کو خوب سراہا۔ کچھ نے ان کے منفرد لک اور اسٹائل کی تعریف کی، جبکہ کچھ نے مزاحیہ انداز میں اس کا موازنہ روزمرہ کے بالوں کے مسائل سے کیا۔
اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔
مزید تفصیل