Thursday, April 02, 2026
 

امریکا کا ایران میں اسپورٹس ہال پر حملہ، 21 نوجوان شہری شہید

 



ایران میں ایک اسپورٹس ہال پر امریکی میزائل حملے میں 21 شہری شہید ہوگئے ہیں۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق شہید ہونے والے افراد میں نوعمر بھی شامل ہیں۔ ایرانی حکومت نے اس حملے کی مذمت کرتے ہوئے اسے "قابل نفرت جنگی جرم" قرار دیا ہے۔ وزارت خارجہ کے ترجمان اسماعیل بقائی نے کہا کہ حملہ صوبہ فارس کے شہر لامرد میں اسپورٹس ہال پر ہوا۔ انہوں نے بتایا کہ امریکا کے نئے پریسجن اسٹرائیک میزائل نے معصوم نوجوانوں سے بھرے ایک پرہجوم اسپورٹس ہال کو نشانہ بنایا۔  اس حملے میں 21 نوجوان لڑکے اور لڑکیاں مارے گئے۔ انہوں نے مزید کہا کہ یہ میزائل اپنے ہدف سے اوپر پھٹتا ہے جس سے ہزاروں مہلک ٹکڑوں (ٹنگسٹن پیلٹس) منتشر ہوتے ہیں تاکہ زیادہ سے زیادہ انسانی جانی نقصان ہو سکے۔ بقائی نے امریکا پر جان بوجھ کر شہریوں کو نشانہ بنانے کا الزام لگایا ہے اور اس حملے کو قابل نفرت جنگی جرم قرار دیا ہے۔

اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔

مزید تفصیل