Thursday, April 02, 2026
 

افغان شہری کا پاکستان عسکری قیادت سے والہانہ محبت کا اظہار

 



افغان شہریوں کی طالبان رجیم اور ملا ہیبت اللہ کیخلاف مہم زور پکڑنے لگی ہے۔ تفصیلات کے مطابق مقبوضہ کشمیر کے شہریوں کے بعد افغان شہری نے بھی  پاکستانی عسکری  قیادت پر بھرپور اعتماد کا اظہار کیا۔ افغان شہری نے منصوری کور ہیڈ کوارٹر برمل مین گیٹ کے سامنے پاکستان کی عسکری قیادت کیلئے محبت بھرا پیغام دیا۔ افغان شہری کا اپنے ویڈیو پیغام میں کہنا تھا کہ ہم مکمل تیار بیٹھے ہیں۔ پاکستانی عسکری قیادت کے ایک اشارے پر دنیا تماشا دیکھے گی۔ ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ افغان شہری پرچی پر درج  تحریر کے ذریعے پاکستان اور پاکستان کی عسکری قیادت سے والہانہ محبت کا اظہار کررہا ہے۔

اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔

مزید تفصیل