Thursday, April 02, 2026
 

ایف آئی اے نے عمران خان ودیگر کیخلاف ممنوعہ فارن فنڈنگ کیس کا دائرہ کار پھیلا دیا

 



ایف آئی اے نے بانی پی ٹی آئی عمران خان اور دیگر کیخلاف ممنوعہ فارن فنڈنگ کیس کا دائرہ کار پھیلا دیا۔ اسپیشل پراسیکیوٹر واثق ملک نے بیکنگ عدالت کو بتایا ہے کہ کیس میں 2 مزید ملزمان اور 1 گواہ کا اضافہ کیا ہے۔ آئندہ سماعت پر کیس کا چالان عدالت میں پیش کردیا جائے گا۔ عدالت نے کیس میں نامزد ملزمان سراج احمد اور فیصل قاضی کی عبوری ضمانت میں 14 اپریل تک توسیع کرتے ہوئے آئندہ سماعت پر چالان طلب کرلیا۔ بینکنگ عدالت کے جج عبدالغفور کاکڑ نے ممنوعہ فارن فنڈنگ کیس  کی سماعت کی ۔ کیس کا تفتیشی افسر طبعیت ناسازی کے باعث عدالت میں پیش نہ ہوسکا جبکہ اسپیشل پراسکیوٹر واثق ملک عدالت میں پیش ہوئے اور بتایا کہ چالان مکمل کر لیا ہے، جلد عدالت میں پیش ہوگا، کیس میں 2 مزید ملزمان اور 1 گواہ کا اضافہ کیا ہے۔ آئندہ سماعت پر تفتیشی افسر چالان عدالت میں جمع کروا دیگا، چالان میں ایف آئی اے نے بانی پی ٹی آئی ودیگر کو ملزم نامزد کیا ہے۔ عدالت نے اگلی سماعت پر چالان جمع کروانے کی ہدایت دے سماعت 14 اپریل تک ملتوی کردی، کیس میں نامزد ملزمان سراج احمد اور فیصل قاضی کی عبوری ضمانت میں 14 اپریل تک توسیع کرتے ہوئے گرفتاری سے روک دیا۔ بانی پی ٹی آئی ودیگر کیخلاف ایف آئی اے نے منی لانڈرنگ ودیگر دفعات کے تحت مقدمہ درج کر رکھا ہے۔

اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔

مزید تفصیل