Loading
فیفا ورلڈ کپ 2026 کے لیے تمام 48 ٹیموں کی فہرست مکمل ہونے کے بعد اس تاریخی اور توسیع شدہ ٹورنامنٹ کی تیاریاں آخری مراحل میں داخل ہو چکی ہیں۔
تفصیلات کے مطابق حالیہ مرحلے میں کانگو اور عراق نے کامیابی حاصل کرتے ہوئے اپنی جگہ یقینی بنائی اور یوں کوالیفائنگ مرحلہ اختتام کو پہنچا۔
یہ عالمی ایونٹ 11 جون سے 19 جولائی 2026 تک امریکا، کینیڈا اور میکسیکو میں منعقد ہوگا۔
ایونٹ کے لیے کوالیفائنگ کا طویل سلسلہ ستمبر 2023 میں شروع ہوا تھا جس میں چھ کنفیڈریشنز کی ٹیموں نے حصہ لیا۔
یورپ سے آخری مرحلے میں چار مرتبہ کا عالمی چیمپئن اٹلی بوسنیا و ہرزیگووینا سے کھاکر مسلسل تیسری مرتبہ ورلڈکپ میں رسائی حاصل کرنے میں ناکام رہا۔
اس کے علاوہ چیک ریپبلک، ترکی اور سوئیڈن نے فیفا ورلڈکپ 2026 میں رسائی حاصل کرلی۔
The world is ready. Will your nation be at FIFA World Cup 2026? ????#FIFAWorldCup | @aramco pic.twitter.com/4z35zMscCI
— FIFA World Cup (@FIFAWorldCup) April 1, 2026
48 ٹیموں پر مشتمل یہ پہلا ورلڈ کپ ہوگا، جس میں 104 میچز کھیلے جائیں گے اور 16 مختلف شہروں میں مقابلے ہوں گے۔
View this post on Instagram
نیا فارمیٹ 12 مختلف گروپس پر مشتمل ہوگا، ہر گروپ میں چار ٹیمیں ہوں گی جو آپس میں میچز کھیلیں گی۔
گروپ اے:
میکسیکو، جنوبی افریقا، جنوبی کوریا، چیک ریپبلک
گروپ بی:
کینیڈا، بوسنیا اور ہرزیگوینا، سوئٹزرلینڈ، قطر
گروپ سی:
برازیل، مراکش، اسکاٹ لینڈ، ہیٹی
گروپ ڈی:
امریکا، پیراگوئے، آسٹریلیا، ترکی
گروپ ای:
جرمنی، ایکواڈور، آئیوری کوسٹ، کوراکاؤ
گروپ ایف:
نیدرلینڈز، جاپان، تیونس، سوئیڈن
گروپ جی:
بیلجیم، ایران، مصر، نیوزی لینڈ
گروپ ایچ:
اسپین، کیپ وردے، یوراگوئے، سعودی عرب
گروپ آئی:
فرانس، سینیگال، عراق، ناروے
گروپ جے:
ارجنٹینا، الجزائر، آسٹریا، اردن
گروپ کے:
پرتگال، کولمبیا، ازبکستان، جمہوریہ کانگو
گروپ ایل:
انگلینڈ، کروشیا، پاناما، گھانا
The greatest show in the world is ready. Are you? ????#FIFAWorldCup pic.twitter.com/ISxLhuLUkm
— FIFA World Cup (@FIFAWorldCup) April 1, 2026
ایونٹ کا فائنل 19 جولائی کو میٹ لائف میں کھیلا جائے گا، جہاں نئے عالمی چیمپئن کا فیصلہ ہوگا۔
اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔
مزید تفصیل