Thursday, April 02, 2026
 

ایف آئی اے امیگریشن نے بچوں کی اسمگلنگ کی کوشش ناکام بنا دی

 



ایف آئی اے نے سوشل میڈیا پر وائرل ویڈیو کا نوٹس لے لیا ہے اور بچوں کی اسمگلنگ کی کوشش ناکام بنا دی ہے۔ مذکورہ واقعہ سال 2025 میں جناح انٹرنیشنل ایئرپورٹ کراچی کا ہے جہاں خاتون مسافر کرن سہیل اپنے اہل خانہ کے ہمراہ موزمبیق جا رہی تھیں۔ امیگریشن کلیئرنس کے دوران دستاویزات میں تضادات پر مسافر کو روکا گیا۔ مزید جانچ میں ایک کمسن بچہ خاتون سے حیاتیاتی طور پر متعلق نہ پایا گیا۔ بچے کو غیر قانونی طور پر روانگی سے قبل خاتون کے حوالے کیا گیا تھا۔ تحقیقات میں جعلی دستاویزات اور متعدد افراد کی ملی بھگت کا انکشاف ہوا۔ معاملہ منظم بچوں کی اسمگلنگ کی کوشش ثابت ہوا۔ ایف آئی اے امیگریشن نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے مسافروں کو آف لوڈ کیا۔ کیس مزید کارروائی کیلئے اے ایچ ٹی سی کراچی کے حوالے کیا گیا ہے۔ بروقت کارروائی سے بچوں کی اسمگلنگ کی کوشش ناکام بنائی گئی،،ترجمان ایف آئی اے عوام سے غیر مصدقہ معلومات پھیلانے سے گریز کرنے کی اپیل کی گئی ہے،،ترجمان ایف آئی اے ایف آئی اے انسانی اسمگلنگ کے خاتمے اور کمزور طبقات کے تحفظ کیلئے پرعزم ہے،،ترجمان ایف آئی اے

اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔

مزید تفصیل