Loading
الیکشن کمیشن نے تحریک انصاف کے نااہل سینیٹر مراد سعید کی خالی نشست پر الیکشن شیڈول جاری کر دیا، پولنگ 23 اپریل کو خیبر پختونخواہ اسمبلی میں ہوگی۔
الیکشن کمیشن کی جانب سے جاری کردہ اعلامیے کے مطابق مراد سعید کی خالی ہونے والی خالی نشست پر ریٹرننگ افیسر کی جانب سے پبلک نوٹس آج جاری کیا جائے گا، کاغذات نامزدگی چھ اور سات اپریل کو جمع کرائے جائیں گے۔
10 اپریل کو کاغذات نامزدگی کی اسکروٹنی ہوگی اور 13 اپریل کو کاغذات مسترد ہونے کے خلاف اپیلیں دائر کی جائیں گی۔ 15 اپریل کو اپیلوں پر سماعت ہوگی اور 16 اپریل کو امیدواروں کی فہرست جاری کی جائے گی۔
17 اپریل کو کاغذات نامزدگی واپس لیے جائیں گے، پولنگ 23 اپریل کو صبح نو سے شام چار بجے تک خیبر پختون خواہ اسمبلی میں ہوگی۔
اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔
مزید تفصیل