Thursday, April 02, 2026
 

چینی سفیر کی وفد کے ہمراہ مولانا فضل الرحمان سے اہم ملاقات، ایران حملے پر تفصیلی گفتگو

 



اسلام آباد: پاکستان میں متعین  چینی سفیر جیانگ زیڈونگ کی وفد کے ہمراہ جے یو آئی کے سربراہ مولانا فضل الرحمان سے اہم ملاقات ہوئی ہے۔ تفصیلات کے مطابق جے یو آئی کے سربراہ نے اپنی اسلام آباد رہائش گاہ پر چینی سفیر کے اعزاز میں ظہرانے کا اہتمام کیا جس میں انہوں نے وفد کے ہمراہ شرکت کی۔ اس دوران دونوں شخصیات کی ملاقات ہوئی جس میں خطے کی صورتحال ،امن وامان اور دوطرفہ تعلقات پر گفتگو جبکہ امریکہ اور اسرائیل کی ایران سے جنگ پر تفصیلی بات چیت کی گئی۔ دونوں رہنماؤں نے اتفاق کیا کہ امریکہ و اسرائیل  کے ایران پر حملے عالمی  قوانین اور ایران کی قومی خودمختاری کی خلاف ورزی ہیں، ملاقات میں امن وامان کے قیام کے لئے کوششوں پر رہنماؤں میں  اتفاق کیا گیا جبکہ دونوں رہنماوں نے خطے کو پرامن رکھنے کے لئے پرامن زرائع استعمال کرنے پر زور دیا۔ اعلامیے کے مطابق چینی سفیر اور سربراہ جے یو آئی نے اتفاق کیا کہ فوری جنگ بندی نہ ہونے کی صورت میں  مشرق وسطیٰ بلکہ یورپ اور پورے دنیا پر معاشی اثرات مرتب ہوں گے۔ اعلامیے کے مطابق سی پیک اور امن وامان کے حوالے سے جمعیت علماء اسلام اور برادر ملک چین کی سوچ میں ہم آہنگی سے خطے کو فائدہ ہوگا۔ چینی سفیر نے کہا کہ ہم باہم مل کر اس خطے کی تقدیر بدل سکتے ہیں۔ مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ جے یو آئی پاک چین تعلقات کو مزید مضبوط اور مستحکم بنانے کی خواہش رکھتی ہے، اس حوالے سے پہلے بھی کردار ادا کیا اور آئندہ بھی کرے گی۔ انہوں نے کہا کہ چین تمام ہمسایہ ممالک کے ساتھ برادرانہ تعلقات کا فروغ وقت کی ضرورت ہے ۔

اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔

مزید تفصیل