Thursday, April 02, 2026
 

بال ٹیمپرنگ کیس: فخر زمان کی اپیل مسترد، دو میچز کی پابندی برقرار

 



 بال ٹیمپرنگ کیس میں پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کی ٹیکنیکل کمیٹی نے قومی کرکٹر فخر زمان کی اپیل مسترد کر دی ہے۔ قومی کرکٹر فخر زمان نے اپنے اوپر عائد دو میچز کی پابندی کے خلاف اپیل دائر کی تھی، تاہم پی سی بی کی ٹیکنیکل کمیٹی نے فیصلہ برقرار رکھتے ہوئے اپیل کو مسترد کر دیا۔ فخر زمان پر پی سی بی کوڈ آف کنڈکٹ کے آرٹیکل 2.14 کی خلاف ورزی کا الزام عائد کیا گیا تھا، جس کے تحت ان پر دو میچز کی پابندی لگائی گئی۔ فیصلے کے مطابق فخر زمان اب ملتان سلطانز اور کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے خلاف آئندہ میچز میں شرکت نہیں کر سکیں گے۔ واضح رہے کہ بال ٹیمپرنگ پر میچ ریفری روش ماہنامہ نے  فخر زمان پر دو میچز کی پابندی لگائی تھی۔  

اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔

مزید تفصیل