Thursday, April 02, 2026
 

پاکستان کے سابق عالمی کھلاڑی فہیم گل سال کے بہترین کوچ قرار

 



پاکستان کے سابق عالمی کھلاڑی فہیم گل کو  ایشین اسکواش فیڈریشن نے سال کا بہترین کوچ قرار دیا ہے۔  فیڈریشن کی منجمنٹ کمیٹی کے فیصلے کے مطابق فہیم گل کو اے ایس ایف کوچز ایوارڈ 2025  کے لیےمنتخب کیا گیا ہے،عالمی سطح پر بطور کھلاڑی شاندار خدمات انجام دینے کے بعد کوچنگ میں نمایاں مقام حاصل کرنے والے فہیم گل پاکستان اسکواش فیڈریشن کے ہیڈ کوچ ہیں۔ ہانگ کانگ چائنا کے پیٹر جینیور بھی مشترکہ ایوارڈ کے مستحق قرار پائے ،اے ایس ایف ڈویلپمنٹ ایوارڈ 22ویں ایشین ایشین جونیئر چیمپین شپ  2025کی برانز میڈلسٹ پاکستان ٹیم نےحاصل کیا۔ پاکستان کے حسن موسی کے نام سے منسوب انڈر 19 مینز ایوارڈ ملائشیا کے وا سرن لو نے جیتاجبکہ انڈر 19 ویمن ایوارڈ بھارت کی اناہت سنگھ نے جیت لیا، ہانگ کانگ چائنا کی کوچنگ کرنے والے فہیم خان کو سند پذیرائی سے نوازا جائےگا۔  ایوارڈز تقسیم کرنے کی تقریب اگلے ماہ چین میں ہونے والی 23 ویں ایشن جونیئر انفرادی اسکواش چیمپئن شپ کے دوران منعقد ہوگی۔

اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔

مزید تفصیل