Thursday, April 02, 2026
 

میں نے میچ کافی ہروائے ہیں تو کافی جتوائیں بھی ہیں، حارث رؤف

 



لاہور قلندرز کے فاسٹ بولر حارث رؤف کہتے ہیں کہ پرفارمنس پر تنقید کریں لیکن تمیز کے دائرے میں  رہ کر کریں، میں کسی کی نہیں سنتا، جس کا دل کرتا ہے وہ اپنی رائے دیتا رہے۔ میں نے میچ کافی ہروائے ہیں تو کافی جتوائیں بھی ہیں۔ ایل سی سی اے گراونڈ میں  پریکٹس سیشن پر میڈیا سے بات کرتے ہوئے حارث رؤف نے کہا کہ پہلے لوگوں کو میچ کی صورتحال جاننا چاہیے پھر کرکٹ پر بات کرنی چاہیے۔لوگ سوشل میڈیا پر بات تو کر دیتے ہیں لیکن یہ نہیں جانتے کہ کیا بات کرنی ہے۔ حارث روف کا موقف تھا کہ فخر زمان کو اگلے میچز میں مس کریں گے، وہ ہمارے اہم کھلاڑی ہیں۔ حارث روف کا کہنا ہے کہ میں پوری دنیا میں کرکٹ کھیلتا ہوں،مجھے بطور کھلاڑی اپنے آپ پر اعتماد ہے۔پیٹر سڈل میں ٹیم ممبر رہا ہےاس سے کافی کچھ سیکھنے کو ملا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ پیٹر سڈل کی فٹنس دیکھ کر کافی متاثر ہوں، ان کے ساتھ ہنسی مذاق چلتا رہتا ہے۔ ماضی میں کئی میچز جتوائے ہوئے ہیں، پریشانی والی بات نہیں ہے، شاہین تمام کھلاڑیوں کو بہت اعتماد دیتے ہیں، ٹیم انتظامیہ  کی طرف سے  انعامات  کا سلسلہ رکا نہیں ۔دو کھلاڑیوں کو فرنچائز کی جانب سے مہنگا فون مل چکا ہے۔

اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔

مزید تفصیل