Thursday, April 02, 2026
 

ملک بھر کی عدالتوں میں خواتین کیلیے سہولتی مراکز قائم کرنے کا فیصلہ

 



چیف جسٹس آف پاکستان کی زیرِ صدارت اہم مشاورتی اجلاس ہوا جس میں فیصلہ کیا گیا کہ ملک بھر کے عدالتی احاطوں میں ویمن فیسیلیٹیشن سینٹرز قائم کیے جائیں گے، خواتین کو قانونی معاونت اور ثالثی ایک ہی چھت تلے ملے گی۔ سپریم کورٹ کے جاری کردہ اعلامیے کے مطابق اجلاس میں ویمن فیسیلیٹیشن سینٹرز کے قومی ڈیزائن مقابلے پر مشاورت ہوئی، چیف جسٹس پاکستان جسٹس یحییٰ آفریدی نے کہا کہ خواتین سائلین کو عدالتی کمپلیکسز میں محفوظ ماحول فراہم کریں گے۔ اعلامیے کے مطابق ڈیزائن مقابلے کے لیے آرکیٹیکٹس اور ماہرین سے تجاویز طلب کی گئی ہیں، مراکز کے ڈیزائن میں رازداری اور تحفظ کو اولین ترجیح دی جائے گی۔ اجلاس میں اعلیٰ عدالتی قیادت اور جینڈر ماہرین نے شرکت کی۔ رجسٹرار سپریم کورٹ اور تمام ہائی کورٹس کو انفراسٹرکچر جائزے کی ہدایت کی گئی۔ انسٹی ٹیوٹ آف آرکیٹیکٹس جلد قومی ڈیزائن مقابلے کا آغاز کرے گا۔ چیف جسٹس پاکستان نے کہا کہ ویمن فیسیلیٹیشن سینٹر انصاف کی فراہمی میں اہم سنگِ میل ثابت ہوں گے۔

اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔

مزید تفصیل