Friday, April 03, 2026
 

فوری معاہدہ کرو ورنہ سب کچھ مٹ جائے گا، ٹرمپ کی ایران کو پھر وارننگ

 



امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایران کے حوالے سے نہایت سخت اور جارحانہ موقف اپناتے ہوئے ایک بار پھر تہران کو دوٹوک پیغام دے دیا ہے کہ فوری معاہدہ نہ کیا گیا تو سنگین نتائج سامنے آ سکتے ہیں۔ امریکی صدر نے ٹروتھ سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو شیئر کی جس میں تہران اور کرج کو ملانے والے ایک اہم پل کی تباہی دکھائی گئی ہے۔ ڈونلڈ ٹرمپ نے دعویٰ کیا کہ یہ پل مکمل طور پر تباہ ہو چکا ہے اور اب دوبارہ استعمال کے قابل نہیں رہا۔ https://truthsocial.com/@realDonaldTrump/116336091138489301 اپنے بیان میں انہوں نے ایرانی قیادت کو خبردار کرتے ہوئے کہا کہ ایران کے پاس اب بھی ترقی اور استحکام کا موقع موجود ہے، مگر یہ موقع تیزی سے ختم ہو رہا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ اگر تہران نے فوری طور پر کسی معاہدے کی طرف پیش رفت نہ کی تو وہ اپنے باقی ماندہ وسائل اور طاقت بھی کھو سکتا ہے۔ تجزیہ کاروں کے مطابق امریکی صدر کا اس نوعیت کی ویڈیو جاری کرنا اور اسے ایران کی مجموعی صورتحال سے جوڑنا غیر معمولی اقدام ہے، جس سے عالمی سفارتی حلقوں میں بے چینی پھیل گئی ہے۔  

اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔

مزید تفصیل