Loading
ایران کے سرکاری میڈیا نے دعویٰ کیا ہے کہ متحدہ عرب امارات ایران کے خلاف جاری جنگ میں شامل ہو گیا ہے۔
ایران کے سرکاری نشریاتی ادارے آئی آر آئی بی نے امریکی سوشل میڈیا کمپنی ایکس کے ذریعے ایک پوسٹ میں دعویٰ کیا ہے کہ ایران کے خلاف جنگ میں متحدہ عرب امارات کی شمولیت کو ثابت کرنے والی دو دستاویزات حاصل ہوئی ہیں۔
اس میں کہا گیا ہے کہ یکم اپریل کو ایک چینی ونگ لونگ-2 ڈرون کی تباہیج جو صرف سعودی عرب اور متحدہ عرب امارات کے قبضے میں ہے اور 22 مارچ کو ایران کے جزیرہ جاسک پر اماراتی میراج 2000 لڑاکا طیارے کی اُڑان، جنگ میں متحدہ عرب امارات کی شرکت کا ثبوت ہے۔
اگرچہ آزاد میڈیا ذرائع کی طرف سے ان دعوؤں کی تصدیق نہیں ہو سکی ہے تاہم اس رپورٹ پر متحدہ عرب امارات کی جانب سے فوری طور پر کوئی رد عمل سامنے نہیں آیا ہے۔
واضح رہے کہ ایران اسرائیل کے ساتھ ساتھ امریکی فوجی اثاثوں کی میزبانی کرنے والے اردن، عراق اور خلیجی ممالک کو نشانہ بناتے ہوئے ڈرون اور میزائل حملے جاری رکھے ہوئے ہے۔
اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔
مزید تفصیل