Loading
پی ایس ایل 11 میں شریک ٹیموں کے غیر ملکی مسیحی کھلاڑیوں اور ٹیم آفیشلز نے بھی ایسٹر کا مذہبی تہوار انتہائی جوش و خروش کے ساتھ منایا۔
موسم بہار کی آمد کے موقہ پر منائے جانے والے مذہبی تہوار کے موقعہ پر کراچی میں موجود حیدرآباد کنگز مین، پشاور زلمی، لاہور قلندرز اور کراچی کنگز سے تعلق رکھنے والے مسیحی کھلاڑیوں اور آفیشلز نے ایسٹر کے موقع پر تحائف کا تبادلہ کیا اور لذیز کھانوں سے لطف اندوز ہوئے۔
نیشنل اسٹیڈیم میں پریکٹس سیشن کے آغاز سے قبل لاہور قلندرز کی جانب سے مسیحی کھلاڑیوں اور آفیشلز کو تحائف پیش کیے گئے، لاہور قلندرز کے ٹیم مینجر اور شریک مالک ثمین رانا کا کہنا تھا کہ جس طرح غیرملکی دوروں کے دوران عید الفطر اور دیگر مذہبی تہواروں کے مواقع پر ہمارے کھلاڑیوں کو یاد رکھا جاتا ہے اسی طرح ہم بھی ایسٹر کے موقع پر اپنے مسیحی ساتھیوں کی خوشی میں شریک ہوئے۔
کراچی کنگز کے کپتان ڈیوڈ وارنر اور اسپنر ایڈم زمپا نے ایسٹر کا تہوار آسٹریلیا پہنچ کر منایا۔
اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔
مزید تفصیل