Sunday, April 05, 2026
 

کراچی: جج کو دھمکی آمیز خط ملنے کے واقعے کی تحقیقات کیلئے 4 رکنی ٹیم تشکیل

 



ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج اپیلٹ کونسل لوکل گورنمنٹ کے چیئرمین کو دھمکی آمیز خط ملنے کے واقعے کی تحقیقات کے لئے 4 رکنی ٹیم تشکیل دیدی گئی۔ تحقیقاتی ٹیم میں ڈی ایس پی پریڈی عارف عثمان، ایس آئی او پریڈی محمد علی، آئی او انسپکٹر اورنگزیب اور لیگل انچارج فہد شامل ہیں، تفتیشی افسران نے جج سے ملاقات کی اور انہیں کیس کی تفتیش سے آگاہ کیا۔ تفتیشی حکام کے مطابق چیمبر سے جس خاکروب کو لفافہ ملا تھا اس کا بیان ریکارڈ کرلیا ہے، چیمبرز کی صفائی کے دوران ڈی وی آر پہلے ہی ہٹا لیا گیا تھا، تفتیشی ٹیم پیر کے روز دوبارہ جج سے ملاقات کرے گی۔ تفتیشی حکام کا کہنا ہے کہ ملزمان تک پہنچنے کے لیے مزید شواہد اور سی سی ٹی وی فوٹیجز حاصل کرنے کی کوششیں کی جا رہی ہیں، ملنے والے لفافے میں ایک نائن ایم ایم کی گولی بھی برآمد ہوئی تھی۔ واضح رہے کہ چیئرمین جج کے چیمبر سے دھمکی آمیز لفافہ 3 اپریل کو ملا تھا جس کا مقدمہ آرام باغ تھانے میں درج کرایا گیا تھا، فاضل جج اس سے پہلے انسداد دہشت گردی کی عدالت میں بطور جج تعینات تھے۔

اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔

مزید تفصیل