Sunday, April 05, 2026
 

کراچی: پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے،مہنگائی کیخلاف احتجاج، متعدد پی ٹی آئی کارکن زیر حراست

 



کراچی: پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے اور مہنگائی کے خلاف مختلف سیاسی جماعتوں کی احتجاجی کال کے بعد شہر میں سیکیورٹی سخت کر دی گئی۔ پولیس اور انتظامیہ نے سیکیورٹی وجوہات کی بنا پر کراچی پریس کلب جانے والے راستوں کو کنٹینرز لگا کر سیل کر دیا۔ ادھر تحریک انصاف کے کارکنان فوارہ چوک پر احتجاج کے لیے جمع ہوئے جہاں مظاہرہ شروع کیا گیا۔ پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے متعدد پی ٹی آئی کارکنان کو حراست میں لے لیا۔ حکام کے مطابق شہر میں مختلف سیاسی جماعتوں اور تنظیموں کی جانب سے مہنگائی اور پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کے خلاف احتجاج کی کال دی گئی تھی، جس کے پیش نظر حساس مقامات پر اضافی نفری تعینات کر دی گئی ہے۔

اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔

مزید تفصیل