Sunday, April 05, 2026
 

پاکستان انٹرنیشنل ایئرلائنز نے مہنگے جیٹ فیول کے باعث تمام رعایتیں ختم کر دیں

 



لاہور: جیٹ فیول کی قیمتوں میں اضافے کے باعث پاکستان انٹرنیشنل ایئرلائنز نے اہم فیصلہ کرتے ہوئے مختلف شعبوں سے تعلق رکھنے والے افراد کو دی جانے والی رعایتیں ختم کر دی ہیں۔ ذرائع کے مطابق پی آئی اے نے اسٹوڈنٹس، سینئر سٹیزنز، صحافیوں، ریٹائرڈ فوجی اہلکاروں، اے ایس ایف اسٹاف اور بینکوں کے ذریعے دی جانے والی تمام ڈسکاؤنٹس واپس لے لی ہیں۔ ایئرلائن انتظامیہ کی جانب سے اس فیصلے پر عملدرآمد کے لیے ملک بھر کے تمام ایئرپورٹس پر اسٹاف کو ہدایات جاری کر دی گئی ہیں۔ ترجمان پی آئی اے نے بھی اس فیصلے کی تصدیق کرتے ہوئے کہا ہے کہ تمام اقسام کی رعایتیں عارضی طور پر ختم کی گئی ہیں اور یہ اقدام ایندھن کی قیمتیں معمول پر آنے تک برقرار رہے گا۔ ترجمان کے مطابق مہنگے جیٹ فیول کی وجہ سے پی آئی اے کے اخراجات میں شدید اضافہ ہوا ہے، جس کے باعث یہ قدم اٹھانا ناگزیر ہو گیا تھا۔

اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔

مزید تفصیل