Sunday, April 05, 2026
 

لاہور: تیز رفتار کار کی ٹکر سے خاتون سمیت تین افراد زخمی ہو گئے

 



لاہور: ماڈل ٹاؤن کے علاقے پاکستانی چوک میں تیز رفتار کار کی ٹکر سے خاتون سمیت تین افراد زخمی ہو گئے۔   پولیس کے مطابق حادثہ تیز رفتاری کے باعث پیش آیا، جبکہ ماڈل ٹاؤن پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے ڈیفنس سے کار ڈرائیور اسامہ کو گرفتار کر لیا۔ ترجمان کے مطابق پولیس 15 کال پر فوری طور پر موقع پر پہنچی اور زخمیوں کو طبی امداد کے لیے سروسز ہسپتال منتقل کیا گیا جہاں ان کا علاج جاری ہے۔ زخمیوں میں 50 سالہ ناظرہ بی بی، 21 سالہ ڈیم اور 18 سالہ سلمان شامل ہیں۔ پولیس کا کہنا ہے کہ واقعے کا مقدمہ درج کر لیا گیا ہے۔ ایس پی ماڈل ٹاؤن جہانداد اکرم نے شہریوں سے اپیل کی ہے کہ ٹریفک قوانین کی پابندی کریں تاکہ ایسے حادثات سے بچا جا سکے۔

اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔

مزید تفصیل