Monday, April 06, 2026
 

ہری پور، سٹی پولیس کی کارروائی، نازیبا ویڈیوز بنانے والا شی میل ملزم گرفتار

 



ہری پور میں سٹی پولیس نے سوشل میڈیا پر غیر اخلاقی اور نازیبا ویڈیوز بنا کر عوامی اخلاقیات کو متاثر کرنے کے الزام میں ایک شی میل ملزم کو گرفتار کر لیا۔ پولیس حکام کے مطابق شی میل ملزم محمد عارف عرف روشنی ولد شیر افضل خان کو کارروائی کے دوران حراست میں لیا گیا۔ ایس ایچ او سٹی صدیق شاہ کا کہنا ہے کہ شی میل ملزم سوشل میڈیا پلیٹ فارمز پر قابل اعتراض مواد شیئر کر رہا تھا جس کے خلاف شکایات موصول ہو رہی تھیں۔ پولیس کے مطابق ملزم کے خلاف قانونی کارروائی کا آغاز کر دیا گیا ہے جبکہ مزید تفتیش جاری ہے۔

اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔

مزید تفصیل