Monday, April 06, 2026
 

کراچی میں ڈاکو شہریوں کے ہتھے چڑھ گیا، تشدد سے لہولہان، ساتھی فرار

 



شہر قائد کے علاقے گلشن اقبال میں اوکھائی مارکیٹ کے قریب شہریوں نے ایک مبینہ ڈاکو کو پکڑ کر شدید تشدد کا نشانہ بنا دیا جبکہ اس کا ساتھی موقع سے فرار ہونے میں کامیاب ہوگیا۔ پولیس کے مطابق شہریوں نے ملزم کو مار مار کر لہولہان کر دیا جسے بعد ازاں پولیس نے بمشکل ہجوم سے نکال کر اپنی تحویل میں لیا۔ زخمی ملزم کو فوری طور پر جناح اسپتال منتقل کر دیا گیا جہاں اسے طبی امداد دی جا رہی ہے۔ پولیس حکام کا کہنا ہے کہ ملزم کے قبضے سے اسلحہ بھی برآمد کر لیا گیا ہے جبکہ فرار ہونے والے ساتھی کی تلاش جاری ہے۔

اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔

مزید تفصیل