Loading
190 ملین پاؤنڈ نیب کیس میں بانی پی ٹی اور بشری بی بی کی سزا معطلی درخواستوں پر سماعت آج پھر ہوگی۔
چیف جسٹس اسلام آباد ہائی کورٹ سرفراز ڈوگر کی سربراہی میں دو رکنی بینچ 12 بجے سماعت کرے گا۔ گزشتہ سماعت پر نیب نے مرکزی اپیل پر دلائل دینے کی رضامندی ظاہر کی تھی، عدالت نے بانی پی ٹی آئی کے وکیل کو اپنے موکل سے مشاورت کی ہدایت کی تھی۔
وکیل سلمان صفدر نے بشریٰ بی بی کی سزا معطلی درخواست پر پہلے سماعت کرنے کی متفرق درخواست دائر کی تھی۔
یاد رہے کہ اسلام آباد کی احتساب عدالت نے 190 ملین پاؤنڈز کیس میں سابق وزیر اعظم عمران خان کو 14 سال قید اور 10 لاکھ روپے جرمانے جبکہ بشریٰ بی بی کو بھی سات برس قید اور پانچ لاکھ روپے جرمانے کی سزا سنائی تھی۔
یہ فیصلہ احتساب عدالت کے جج ناصر جاوید رانا نے 18 دسمبر 2024 کو محفوظ کیا تھا جو تین مرتبہ موخر کیے جانے کے بعد 17 جنوری 2025 کو اڈیالہ جیل میں سنایا گیا۔
اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔
مزید تفصیل