Monday, April 06, 2026
 

گوادر پورٹ پر کارگو جہازوں کی آمد میں اضافہ، عالمی اعتماد بحال ہونے لگا

 



گوادر پورٹ پر ایک اور بحری جہاز ایم وی ریوا گلوری 11 ہزار 629 میٹرک ٹن کارگو لے کر پہنچ گیا۔ وزیر بحری امور محمد جنید انوار چودھری نے اعلان کرتے ہوئے بتایا کہ گوادر پورٹ پر تجارتی سرگرمیاں تیز ہوگئیں، جس سے عالمی شپنگ کمپنیوں کا اعتماد بحال ہونا شروع ہوگیا۔ جنید انوار چودھری نے کہا کہ پورٹ پر بڑھتی ہوئی سرگرمیاں اس کی اسٹریٹجک اہمیت کا واضح ثبوت ہیں، حکومت بندرگاہی نظام کو مزید مؤثر اور فعال بنانے کے لیے اقدامات کر رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ گوادر پورٹ پر کارگو جہازوں کی آمد میں اضافے سے بندرگاہ کی اہمیت مزید بڑھنے لگی ہے، سرمایہ کاروں اور شپنگ کمپنیوں کو گوادر پورٹ پر مکمل سہولیات فراہم کریں گے۔ وزیر بحری امور کا کہنا تھا کہ گوادر پورٹ خطے میں ٹرانزٹ اور ٹرانس شپمنٹ تجارت کا اہم مرکز بنتا جا رہا ہے، بندرگاہ کو عالمی معیار کا میرین گیٹ وے بنانے کے لیے پرعزم ہیں۔

اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔

مزید تفصیل