Monday, April 06, 2026
 

ایران نے ٹرمپ کی ڈیڈ لائن مسترد کر دی، مذاکرات کی خبروں کے ساتھ جنگ خطرناک مرحلے میں داخل

 



ایران اور امریکا-اسرائیل کے درمیان جاری جنگ میں شدت آ گئی ہے، جبکہ ایران نے امریکی صدر ٹرمپ کی جانب سے آبنائے ہرمز کھولنے کی ڈیڈ لائن مسترد کر دی ہے۔ غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق امریکا اور اسرائیل کے ایران پر حملوں میں اب تک کم از کم 34 افراد جاں بحق ہو چکے ہیں، جن میں 6 بچے بھی شامل ہیں۔ حملوں کے نتیجے میں مختلف علاقوں میں بڑے پیمانے پر تباہی کی اطلاعات ہیں۔ دوسری جانب ایران نے خبردار کیا ہے کہ اگر اس پر مزید دباؤ ڈالا گیا یا حملے جاری رہے تو وہ بھرپور جوابی کارروائی کرے گا۔ صدر ٹرمپ نے ایران کو منگل تک کی مہلت دی تھی کہ وہ آبنائے ہرمز کھول دے، بصورت دیگر ایران کے پاور پلانٹس اور پلوں کو نشانہ بنانے کی دھمکی دی گئی تھی، جسے تہران نے مسترد کر دیا ہے۔ ادھر اسرائیل کے شہر حیفہ میں ایک ایرانی میزائل رہائشی عمارت پر آ گرا، جس کے نتیجے میں کم از کم 2 افراد ہلاک اور 4 زخمی ہو گئے، جبکہ 2 افراد لاپتا بتائے جا رہے ہیں۔ امدادی ٹیمیں ملبے تلے دبے افراد کی تلاش میں مصروف ہیں۔ خلیجی ممالک میں بھی صورتحال کشیدہ ہے۔ ایران کے حملوں کے نتیجے میں کویت میں بجلی اور پانی کے پلانٹس کو نقصان پہنچا ہے، جبکہ بحرین میں ایک آئل فیسلٹی کو نشانہ بنایا گیا ہے۔ ان حملوں کے باعث خطے میں توانائی کی فراہمی اور بنیادی ڈھانچے کو شدید خطرات لاحق ہو گئے ہیں۔ ماہرین کا کہنا ہے کہ اگر کشیدگی اسی طرح بڑھتی رہی تو یہ تنازع پورے مشرقِ وسطیٰ کو اپنی لپیٹ میں لے سکتا ہے، جس کے عالمی اثرات بھی سامنے آ سکتے ہیں۔

اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔

مزید تفصیل