Monday, April 06, 2026
 

ثمرخان آرکٹک مہم مکمل کرنے والی پہلی پاکستانی ایتھلیٹ بن گئیں

 



پاکستان کی معروف ایڈونچر ایتھلیٹ ثمر خان نے ایک اور بڑا کارنامہ سرانجام دیتے ہوئے فیل راؤن پولر چیلنج کی 300 کلومیٹر طویل برفانی مہم کامیابی سے مکمل کر لی۔ تفصیلات کے مطابق ثمر خان نے اس مہم کے دوران منفی درجہ حرارت، جسمانی تھکن اور ذہنی دباؤ کا ڈٹ کر مقابلہ کیا۔ یہ مشکل سفر آرکٹک کے برف پوش میدانوں میں کتوں کی سلیج کے ذریعے طے کیا جاتا ہے، جہاں شدید سردی اور سخت حالات کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔ ثمر خان کے مطابق یہ سفر صرف جسمانی آزمائش نہیں بلکہ خود کو دریافت کرنے کا ایک منفرد تجربہ بھی تھا۔ انہوں نے کہا کہ آرکٹک کی خاموشی میں انہوں نے اپنی شخصیت کے ایک مضبوط پہلو کو پہچانا۔ CROSSED THE FINISH LINE OF FJÄLLRÄVEN POLAR 2026 ❄️ From Pakistan ???????? to the Arctic... Completed a 300 km dogsled expedition across the frozen Arctic tundra. Gratitude to @Fjallraven_Swe @SwedeninPK @SwedenAmbPK for their incredible support in expediting my visa process.♥️ pic.twitter.com/2hNtJnrv6z — Samar Khan (@SKhanAthlete) April 4, 2026 مہم میں شرکت سے قبل ثمر خان کو ویزا حاصل کرنے میں مشکلات کا سامنا رہا اور روانگی سے صرف ایک دن قبل ہی انہیں پاسپورٹ ملا، اس کے باوجود انہوں نے ہمت نہیں ہاری اور عالمی مہم کا حصہ بن کر اسے مکمل کیا۔ ثمر خان اس سے قبل بھی کئی اعزازات اپنے نام کر چکی ہیں، جن میں بیا فو گلیشیئر پر سائیکل چلانے اور ماؤنٹ کلیمنجارو و ایلبروس جیسے پہاڑوں پر کامیاب مہمات شامل ہیں، جو انہیں پاکستان کی نمایاں ترین مہم جو شخصیات میں شامل کرتی ہیں۔

اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔

مزید تفصیل