Monday, April 06, 2026
 

شرقپور شریف میں جعلی کال نے ایک اور قیمتی جان لے لی

 



شرقپور شریف میں جعلی کال نے ایک اور قیمتی جان لے لی۔ لواحقین کے مطابق نوسربازوں نے 60 سالہ درزی طالب حسین کو فون کر کے بیٹے کی گرفتاری کی جھوٹی اطلاع دی اور رہائی کے لیے 50 ہزار روپے کا مطالبہ کیا۔ بیٹے سے رابطہ نہ ہونے پر طالب حسین شدید پریشانی کا شکار ہو گئے اور گھر پہنچتے ہی دل کا دورہ پڑنے سے زمین پر گر کر جاں بحق ہو گئے۔ اہلِ خانہ کے سامنے پیش آنے والے واقعے پر علاقے میں خوف و ہراس پھیل گیا۔ اہلِ علاقہ کا کہنا ہے کہ جعلی کالز کے ذریعے شہریوں کو لوٹنے کا سلسلہ جاری ہے. نوسرباز عوام کے لیے خطرہ بن چکے ہیں، جبکہ انہوں نے سائبر کرائم ونگ سے فوری کارروائی اور ذمہ دار عناصر کی گرفتاری کا مطالبہ کیا ہے۔

اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔

مزید تفصیل