Monday, April 06, 2026
 

آئی سی سی مینز پلیئر آف دی منتھ کیلئے نامزدگیوں کا اعلان

 



انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے مارچ 2026 کے لیے مینز پلیئر آف دی منتھ ایوارڈ کی نامزدگیوں کا اعلان کر دیا جس میں دنیا کے نمایاں کرکٹرز کو شارٹ لسٹ کیا گیا۔ آئی سی سی کی جانب سے جاری کردہ فہرست کے مطابق بھارت کے وکٹ کیپر بیٹر سنجو سیمسن اور فاسٹ بولر جسپریت بمراہ کو نامزد کیا گیا ہے جبکہ جنوبی افریقا کے نوجوان بیٹر کونر ایسٹرہوئزن بھی اس لسٹ میں جگہ بنانے میں کامیاب رہے۔ Two stars of the #T20WorldCup and an impressive young batter are in the running for the ICC Men's Player of the Month award for March 2026 ???? Read more ????https://t.co/OIFnI6j6hC pic.twitter.com/LKfn8BEtxq — ICC (@ICC) April 6, 2026 آئی سی سی کی جانب سے جاری رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ ان کھلاڑیوں کا انتخاب مارچ کے مہینے میں شاندار کارکردگی کی بنیاد پر کیا گیا۔ آئی سی سی پلیئر آف دی منتھ ایوارڈ ہر ماہ ان کھلاڑیوں کو دیا جاتا ہے جو بین الاقوامی کرکٹ میں غیر معمولی کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہیں، اور اس کے لیے دنیا بھر کے شائقین بھی ووٹنگ کے ذریعے اپنی رائے دیتے ہیں۔

اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔

مزید تفصیل