Loading
فیلڈ مارشل جنرل عاصم منیر کی کاوشیں رنگ لے آئیں، امریکا اور ایران کو پاکستان نے جنگ بندی کے لیے مجوزہ منصوبہ پیش کیا ہے جس کی کچھ تفصیلات سامنے آئی ہیں۔
بین الاقوامی خبر رساں اداروں رائٹرز اور ایکسیوز کے مطابق پاکستان نے ایران اور امریکا کے درمیان جاری جنگ کے خاتمے کے لیے ایک اہم امن تجویز دونوں ممالک کو پیش کر دی گئی۔
ان رپورٹس کے مطابق جنگ بندی کے اس منصوبے میں دو مراحل پر مشتمل فریم ورک تیار کیا گیا ہے جس کا مقصد پہلے فوری جنگ بندی اور بعد میں ایک جامع معاہدے کی راہ ہموار کرنا ہے۔
جس کے لیے فیلڈ مارشل جنرل عاصم منیر مرکزی کردار ادا کرتے ہوئے امریکی نائب صدر جے ڈی وینس سے مسلسل رابطے میں ہیں۔
معاہدے کی تفصیلی نکات تاحال واضح نہیں خاص طور پر آبنائے ہرمز کا معاملہ، فوجی حملوں کا خاتمہ اور ایران کا جوہری پروگرام کے بارے میں کچھ واضح نہیں۔
بعض رپورٹس میں 45 روزہ فوری جنگ بندی کی تجویز بھی زیرِ غور بتائی جا رہی ہے اور ابھی یہ معلوم بھی نہیں کہ آیا یہ منصوبہ پہلے پیش کیے گئے 15 نکاتی پلان سے کتنا مختلف ہے۔
علاوہ ازیں اس وقت یہ بھی واضح نہیں ہے کہ اس جنگ میں سب سے زیادہ متاثر ہونے والے خلیجی ممالک کا کردار اس معاہدے میں کیا ہوگا۔
تاحال اس جنگ بندی معہدے کے بارے میں بھی معلومات محدود ہیں اور دونوں فریقین کی جانب سے جواب دینے کا ٹائم فریم بھی سامنے نہیں آیا۔
اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔
مزید تفصیل