Loading
اسلام آباد ہائیکورٹ نے بانی پی ٹی آئی عمران خان اور بشری بی بی کے خلاف 190 ملین پاؤنڈ کیس کل سماعت کے لیے مقرر کردیا۔
رجسٹرار آفس نے کاز لسٹ جاری کر دی، چیف جسٹس سرفراز ڈوگر اور جسٹس محمد آصف کل سماعت کریں گے۔
قبل ازیں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے عمران خان کی بہن علیم خان نے کہا کہ لاہور ہائی کورٹ میں بانی پی ٹی آئی اور بشریٰ بی بی کے القادر کیس کی سماعت آج ہونی تھی، تاہم سماعت منسوخ کر دی گئی۔ عوام مختلف علاقوں سے ہائی کورٹ پہنچے، لیکن ججز کی غیر دستیابی کی وجہ سے کیس پر سماعت نہ ہو سکی۔
انہوں نے کہا کہ چیف جسٹس کسی تقریب میں شرکت کے بعد سیدھا گھر جانے والے ہیں اور جب تک اگلی تاریخ نہ دی جائے، وہ عدالت سے نہیں جائیں گے۔
علیمہ خان نے ہائی کورٹ کے باہر دھرنا دینے کا اعلان کیا اور کہا کہ 17 اپریل کی تاریخ ان کے لیے قابل قبول نہیں۔
عمران خان کے وکیل خالد یوسف نے کہا کہ یہ کیس گزشتہ ایک سال سے متعدد مرتبہ ملتوی ہو چکا ہے۔ سماعت منسوخی کی وجہ جسٹس سرفراز ڈوگر کی سپریم کورٹ کے اجلاس کی مصروفیات بتائی گئی ہے۔
اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔
مزید تفصیل