Monday, April 06, 2026
 

کراچی میں آج گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان

 



بلوچستان کے راستے داخل ہونے والے حالیہ مغربی نظام کے تحت کراچی میں آج گرج چمک کے ساتھ ہلکی تا درمیانی بارش کا امکان ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران 10 تا 45 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے ہوائیں متوقع ہیں۔ کراچی میں آج زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 29 سے 31 ڈگری سینٹی گریڈ رہنے کی توقع ہے جبکہ گزشتہ روز زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 30.7 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔ شہر میں آج کم سے کم درجہ حرارت 22.3 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ ہوا اور کل کم سے کم درجہ حرارت 21 سے 23 ڈگری سینٹی گریڈ رہنے کا امکان ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق آج صبح ہوا میں نمی کا تناسب 76 فیصد ریکارڈ ہوا، آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران نمی کا تناسب 55 سے 80 فیصد رہنے کا امکان ہے۔

اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔

مزید تفصیل