Monday, April 06, 2026
 

ایس ای سی پی نے ماحول دوست سرمایہ کاری کے لیے فنڈز کی تجویز دیدی

 



سیکیورٹیز اینڈ ایکس چینج کمیشن آف پاکستان نے ماحول دوست سرمایہ کاری کے لیے ای ایس جی میوچل فنڈز کی تجویز دیدی ہے۔ ایس ای سی پی کے مطابق ای ایس جی میوچل فنڈز ماحول دوست کمپنیوں میں سرمایہ کاری کریں گے اور ای ایس جی فنڈز کم از کم 70فیصد سرمایہ موحول دوست منصوبوں میں لگائیں گے۔ ایس ای سی پی کے مطابق ای ایس جی فریم ورک کمپنیوں میں کارپوریٹ گورننس کو بہتر اور شفافیت بناتے ہیں۔ ایس ای سی پی کی جانب سے گرین واشنگ کی روک تھام کے لیے واضح گائیڈ لائنز دی گئی ہیں جبکہ ای ایس جی فنڈز پی ایس ایکس کے مجوزہ سسٹینیبلیٹی انڈیکس سے ہم آہنگ ہوں گے۔ ایس ای سی پی کے مطابق ڈیٹ فنڈز کو گرین، سماجی اور سسٹینیبلیٹی کی فنانشل پراڈکٹ میں سرمایہ کاری کی اجازت ہوگی۔ ای ایس جی میوچل فنڈز کا تصوراتی مسودہ عوامی مشاورت کے لیے بھی جاری کردیا گیا ہے۔

اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔

مزید تفصیل