Monday, April 06, 2026
 

پنجاب میں آج شام سے 8 اپریل تک بارشوں اور ژالہ باری کا امکان

 



پنجاب میں آج شام سے 8 اپریل تک پنجاب کے بیشتر اضلاع میں بارشوں اور ژالہ باری کا امکان ہے۔ پی ڈی ایم اے کے مطابق راولپنڈی، مری، گلیات، اٹک، جہلم، چکوال، تلہ گنگ،  گجرانوالہ، حافظ آباد، وزیر آباد، سرگودھا، میانوالی، شیخوپورہ، گجرات، خوشاب اور منڈی بہاؤالدین میں بھی بارش کی پیش گوئی کی گئی ہے۔  لاہور، سیالکوٹ، نارووال، فیصل آباد، جھنگ، چنیوٹ، بھکر، لیہ، ڈیرہ غازی خان اور گردونواح میں بھی بارش کا امکان ہے۔ ڈیرہ غازی خان ڈویژن میں مزید بارشیں متوقع ہیں۔ پی ڈی ایم اے پنجاب کے ڈی جی عرفان علی کاٹھیا نے صوبے بھر کے کمشنرز و ڈپٹی کمشنرز کو الرٹ جاری کر دیا ہے اور عوام سے محفوظ مقامات پر رہنے کی ہدایت کی ہے۔ انہوں نے کہا کہ آسمانی بجلی کے دوران کھلے مقامات تلے نہ جائیں اور کسان اپنی زرعی سرگرمیوں میں موسمی حالات کو مدنظر رکھیں۔ شمالی علاقہ جات کے سیاحوں کو بھی احتیاطی تدابیر اختیار کرنے کی ہدایت کی گئی ہے، ایمرجنسی صورتحال میں پی ڈی ایم اے کی ہیلپ لائن 1129 پر رابطہ کیا جا سکتا ہے۔

اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔

مزید تفصیل