Monday, April 06, 2026
 

پاکستان کا امریکا، ایران جنگ بندی فریم ورک کی خبروں پر تصدیق یا تردید سے گریز

 



پاکستان نے امریکا، ایران جنگ بندی فریم ورک کی خبروں پر تصدیق یا تردید سے گریز کیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق دفتر خارجہ کے ترجمان نے امریکا اور اسرائیل کی جانب سے ایران کے خلاف جاری جنگ کے خاتمے کے لیے پاکستان کی ممکنہ سفارتی کوششوں سے متعلق خبروں پر ردعمل دیتے ہوئے تصدیق یا تردید سے گریز کیا ہے۔ ترجمان کا کہنا ہے کہ 45 روزہ جنگ بندی کی پیشکش یا 15 نکاتی فریم ورک سے متعلق مختلف رپورٹس سامنے آئی ہیں تاہم ہم ان مخصوص اور انفرادی خبروں پر تبصرہ نہیں کرتے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان کا مؤقف واضح ہے کہ خطے میں امن کے لیے سفارتی عمل اور کشیدگی کے خاتمے کے لیے کوششیں جاری ہیں۔

اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔

مزید تفصیل