Monday, April 06, 2026
 

سونے کے نرخ پھر بڑھ گئے، چاندی کی قیمت میں کمی

 



عالمی اور مقامی مارکیٹوں میں کاروباری ہفتے کے پہلے روز سونے کی قیمتوں میں اضافہ ہوگیا جبکہ چاندی کی قیمتوں میں کمی ہوگئی۔ بین الاقوامی بلین مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت 11ڈالر کے اضافے سے 4ہزار 687ڈالر کی سطح پر آگئی۔ عالمی مارکیٹ میں اضافے کے سبب مقامی صرافہ مارکیٹ میں فی تولہ سونے کی قیمت بھی 1ہزار 100روپے کے اضافے سے 4لاکھ 91ہزار 462روپے کی سطح پر آگئی۔ اسی طرح، فی دس گرام سونے کی قیمت 943روپے بڑھ کر 4لاکھ 21ہزار 349روپے کی سطح پر آگئی۔ سونے کے برعکس، فی تولہ چاندی کی قیمت 50 روپے کی کمی سے 7ہزار 744 روپے اور فی دس گرام چاندی کی قیمت بھی 43روپے کی کمی سے 6ہزار 639روپے کی سطح پر آگئی۔

اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔

مزید تفصیل