Loading
پاکستان اور مصر کی افواج کے درمیان مشترکہ انسدادِ دہشتگردی مشق "تھنڈر-ٹو" کا آغاز ہو گیا ہے۔
آئی ایس پی آر کے مطابق دو ہفتوں پر محیط یہ مشترکہ مشق 6 اپریل 2026 سے اسپیشل آپریشنز اسکول چیراٹ میں شروع ہوئی ہے جس میں پاک فوج کے اسپیشل سروسز گروپ اور مصری فوج کی اسپیشل فورسز کے دستے شریک ہیں۔
افتتاحی تقریب میں کمانڈنٹ اسپیشل آپریشنز اسکول چیراٹ نے بطور مہمانِ خصوصی شرکت کی۔آئی ایس پی آر کاکہنا ہے کہ اس مشق کا مقصد مشترکہ تربیت کے ذریعے پیشہ ورانہ صلاحیتوں کو فروغ دینا اور دونوں دوست ممالک کے درمیان عسکری تعلقات کو مزید مضبوط بنانا ہے۔
مشق میں شریک دستے باہمی تجربات اور مہارتوں کے تبادلے سے بالخصوص انسدادِ دہشتگردی آپریشنز کے حوالے سے استفادہ حاصل کریں گے۔
اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔
مزید تفصیل