Tuesday, April 07, 2026
 

خارگ پر حملوں کے بعد امریکی تیل کی مارکیٹ میں ہلچل، قیمت میں مزید اضافہ

 



ایران کے جزیرے خارگ پر امریکا اور اسرائیل کے حملوں کی رپورٹ کے بعد امریکی خام تیل کی مارکیٹ میں بڑی ہلچل دیکھی گئی اور قیمت میں دو فیصد سے زائد اضافہ ہوگیا۔ خبرایجنسی اے ایف پی کی رپورٹ کے مطابق ایران کے تیل برآمد کے اہم مرکز جزیرہ خارگ پر امریکا اور اسرائیل کے حملوں کی رپورٹس کے بعد امریکی تیل کے مرکزی معاہدے میں اضافہ ہوگیا ہے۔ رپورٹ میں بتایا گیا کہ امریکا کے مئی میں ترسیل کے لیے ویسٹ ٹیکساس انٹرمیڈیٹ کی قیمت 2.1 فیصد اضافے کے ساتھ 114.71 ڈالر فی بیرل تک پہنچ گئی ہے۔ اسی طرح جون میں ترسیل کے معاہدے میں انٹرنیشنل بینچ مارکیٹ برینٹ نارتھ سی کروڈ کی قیمت میں 0.4 فیصد اضافہ ہوا اور 110.22 ڈالر فی بیرل ہوگئی ہے۔ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے ایران جب 48 گھنٹوں کا الٹی میٹم دیا تھا تو ملک میں گیس کی قیمت میں 4.10 ڈالر فی گیلن کا بڑا اضافہ ہوا تھا، جس سے غیرمعمولی اضافہ قرار دیا گیا تھا اور بتایا گیا تھا کہ ایران پر حملوں کے بعد یہ اضافہ 37 فیصد تک پہنچ گیا ہے۔ تیل کی عالمی مارکیٹ میں گزشتہ روز بڑا بھونچال آیا تھا اور امریکی خام تیل کی قیمت 2.35 فیصد اضافے سے 114.16 ڈالر فی بیرل ہوگئی تھی جبکہ عالمی معیار برینٹ کروڈ 1.72 فیصد اضافے سے 110.91 ڈالر فی بیرل ہوگیا تھا۔

اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔

مزید تفصیل