Tuesday, April 07, 2026
 

کراچی میں پولیس کو چھاپہ مارنا مہنگا پڑ گیا، عوام کا اہلکاروں پر تشدد

 



شہر قائد کے علاقے ملیر سٹی میں پولیس اہلکاروں کو چھاپہ مارنا مہنگا پڑ گیا، علاقہ مکینوں ںے پولیس اہلکاروں کو تشدد کا نشانہ بنایا جبکہ پولیس اہلکاروں کو بھاگ کر اپنی جان بچانا پڑی گئی۔ تفصیلات کے مطابق ملیر سٹی میں پولیس اہلکاروں کے چھاپے اور عوام کی جانب سے تشدد کی فوٹیج سامنے آئی۔ اس پر ایس ایس پی ڈسٹرکٹ ملیر ڈاکٹر عبدالخالق پیرزادہ نے بتایا کہ ویڈیو کچھ عرصہ پرانی ہے اور تشدد کرنے والوں کے خلاف مقدمہ درج کر کے انھیں گرفتار کرلیا گیا تھا تاہم گزشتہ روز اسی واقعہ کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔ انہوں نے بتایا کہ مذکورہ واقعہ ملیر سٹی کے علاقے لاسی گوٹھ میں 20 مارچ کو پولیس کے چھاپے کے دوران پیش آیا تھا جہاں پولیس سے 3 ملزمان نے جھگڑا کیا بعدازاں پولیس پر تشدد میں ملوث رحیم عرف شوٹر ، سکندر ، ارشد کو پولیس نے گرفتار کر کے مقدمہ درج کیا تھا۔ پولیس چھاپے کے دوران ملزمان کے قبضے سے منشیات بھی ملی تھی ، پولیس نے گرفتار ملزمان کے خلاف 21 مارچ کو اقدام قتل ، غیر قانونی اسلحہ اور منشیات ایکٹ سمیت دیگر دفعات کے تحت 2 مقدمات درج کیے تھے۔

اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔

مزید تفصیل