Wednesday, April 08, 2026
 

کامیاب سفارتکاری پر وزیر اعظم شہباز شریف اور فیلڈ مارشل عاصم منیر کا شکریہ ادا کرتا ہوں، عباس عراقچی

 



ایران کے وزیرِ خارجہ عباس عراقچی نے پاکستان کی سفارتی کوششوں کو سراہتے ہوئے وزیرِ اعظم شہباز شریف اور فیلڈ مارشل عاصم منیر کا خصوصی شکریہ ادا کیا ہے۔ عباس عراقچی کا کہنا تھا کہ پاکستان نے خطے میں جنگ کے خاتمے کے لیے مسلسل اور مؤثر کردار ادا کیا، جس کے مثبت نتائج سامنے آ رہے ہیں۔ انہوں نے واضح کیا کہ اگر ایران کے خلاف حملے روک دیے جائیں تو ایرانی افواج بھی اپنی کارروائیاں معطل کر دیں گی۔ ایرانی وزیرِ خارجہ کے مطابق دو ہفتوں کے لیے آبنائے ہرمز سے محفوظ آمدورفت ممکن بنائی جائے گی، تاہم یہ عمل ایران کی مسلح افواج کے ساتھ مکمل رابطے اور تکنیکی حدود کو مدنظر رکھتے ہوئے انجام دیا جائے گا۔ دوسری جانب ایران نے مذاکرات کے لیے 10 نکاتی تجویز بھی پیش کر دی ہے، جس میں اہم مطالبات شامل ہیں۔ ان تجاویز کے مطابق ایران کے یورینیم افزودگی کے حق کو تسلیم کیا جائے، ایران پر عائد تمام پابندیاں ختم کی جائیں اور مستقبل میں کسی بھی حملے کے خلاف مضبوط ضمانتیں فراہم کی جائیں۔  

اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔

مزید تفصیل